پی ٹی آئی امیدوار حلقہ 5نگرپروفیسرذاکر حسین شیخ ایم ڈبلیوایم کے نامزد امیدوار ڈاکٹرحاجی رضوان علی کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان

25 اکتوبر 2020

وحدت نیوز(نگر)مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام راکاپوشی نگر کے مقام پر پاکستان تحریک انصاف ضلع نگر کے سینئر عہدیداروں کے اعزاز میں استقبالیے کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پی ٹی آئی ضلع نگر کے قائم مقام صدر عباس علی، آذاد امیدوار برائے گلگت بلتستان اسمبلی پروفیسر ذاکر حسین شیخ ، متفقہ امیدوار پاکستان تحریک انصاف و مجلس وحدت مسلمین حاجی رضوان علی، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار برائے حلقہ 4 نگر آغا ذوالفقار بہشتی ، مرکزی سیکریٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم سید عباس نقوی، صوبائی سیکریٹری سیاسیات غلام عباس، جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی نگر شاہد منتظر ، سینئر وائس پریزڈنٹ یوتھ ونگ عیسٰی پاشا نگری اور دیگر سینئر عہدیداران نے شرکت کی۔

 اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف اور مجلس وحدت مسلمین کےانتخابی الائنس کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔اجلاس میں شریک تمام شرکا نے پی ٹی آئی اور ایم ڈبلیو ایم کی اتحاد کو علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے حاجی رضوان علی کی پھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے حاجی رضوان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرانے کی عزم اعادہ کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رہنماتحریک انصاف و آزاد امیدوار پروفیسر ذاکر حسین شیخ نے حاجی رضوان علی حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کردیا اور قائم مقام صدر پاکستان تحریک انصاف ضلع نگر عباس علی نے بھی مکمل حمایت کا کردیا۔

اجلاس میں شریک سینئر عہدیداروں نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کسی آزاد امیدوار کی خفیہ حمایت کی خبر کو من گھڑت، بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے مسترد کیا ہے اور اعلان کیا کہ حلقہ میں پی ٹی آئی کے امیدوار حاجی رضوان ہی ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree