ایم ڈبلیوایم کی جانب سے پی ٹی آئی امیدوار جی بی ایل اے 12 شگر 6 راجہ اعظم خان کی مکمل حمایت کا اعلان

31 اکتوبر 2020

وحدت نیوز(شگر) مجلس وحدت مسلمین ضلع شگر کا تحریک انصاف ضلع شگر کے نامزد امیدوارجی بی ایل اے 12 شگر 6 راجہ اعظم خان کی مکمل حمایت کا اعلان۔مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی ، صوبائی اور ضلعی قیادت کی باہمی مشاورت کے بعد راجہ اعظم خان کی رہائش گاہ پرپرہجوم پریس کانفر نس میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی پولیٹکل سیکریٹری اسدعباس نقوی نے ایم ڈبلیوایم کی جانب سے پی ٹی آئی امیدوار راجہ اعظم خان کی حمایت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری،مرکزی رہنما ایم ڈبلیو ایم شیخ اعجاز بہشتی سمیت مجلس وحدت مسلمین ضلع شگر کابینہ کے ممبران سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع شگر شیخ اشرف،اخون ظہیر اور شیخ اسماعیل بھی موجود تھے۔

پریس کانفرنس میں ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں نے کہاکہ مرکزی قیادت کی ہدایت کی روشنی میں راجہ اعظم خان سمیت پی ٹی آئی کے تمام نامزد امیدواروں کی کامیابی کیلئے انتخابی مہم میں بھر پور حصہ لینگے۔

 پاکستان تحریک انصاف ضلع شگر کے نامزد امیدوارجی بی ایل اے 12 شگر 6 راجہ اعظم خان نے ایم ڈبلیوایم کی جانب سے مکمل حمایت پر شکریہ ادا کیا اور کہاکہ اس اتحاد سے میری پوزیشن مزید مظبوط ہوئی ہے، کامیابی کی صورت میں ایم ڈبلیوایم کے ساتھ مل کر علاقے کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کروں گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree