گلگت بلتستان کےلئے200 ارب روپے کا پیکج تاریخی ہے، الیاس صدیقی ودیگر معاونین خصوصی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

10 جون 2021

وحدت نیوز(گلگت) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے معاونین خصوصی حاجی حیدر خان، حاجی محبوب اور محمد الیاس صدیقی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ جی بی کیلئے دو سو ارب کا ترقیاتی پیکج تاریخی ہے، جس سے خطے کی تقدیر بدل جائیگی۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو اس تاریخی پیکج کو منظور کروانے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ جی بی کی ترقی کو ترجیح دینے پر وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ماضی کی حکومتوں نے گلگت بلتستان کو نظر انداز کیا ہوا تھا، لیکن وزیراعظم پاکستان عمران خان نے مختلف سیکٹرز جو نہایت ہی اہمیت کے حامل تھے، ان تمام سیکٹرز کو فعال بنانے کا عزم کیا اور جی بی کی ترقی کیلئے تاریخی پیکج منظور کرکے انقلابی قدم اٹھایا ہے۔ ماضی کی حکومتوں نے انرجی سیکٹر اور انتہائی اہمیت کی حامل سڑکوں کو نظرانداز کیا تھا، اب وزیراعلیٰ ان پر کام کرنا چاہتے ہیں اور ان شاء اللہ ان اقدامات سے جی بی میں تاریخی ترقی ہوگی اور مقامی سطح پر روزگار کے مواقع وافر مقدار میں میسر ہونگے۔

معاونین خصوصی وزیراعلیٰ کے مشترکہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نلتر ویلی روڈ اور شندور روڈ کی تعمیر سے گلگت بلتستان میں سفری سہولتوں کے ساتھ ساتھ سیاحت کو فروغ ملے گا، نیز جی بی میں پیدا ہونے والی اشیاء کو بیرونی مارکیٹ تک رسائی میں بھی آسانیاں پیدا ہونگی۔

 انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ترقیاتی رفتار کو دیکھ کر مخالفین کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں اور غیر ضروری احتجاج، دھرنے وغیرہ کروا کر حکومت کو مصروف رکھ کر حکومت کو ترقی کے اصل اہداف سے دور رکھنا چاہتے ہیں، جس میں انہیں سخت مایوسی کے علاوہ کچھ نہیں ملنے والا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گلگت بلتستان کے ترقیاتی عمل کو کامیاب بنانے کیلئے حکومت کو مضبوط کریں اور ترقی دشمن سوچ کو ناکام بنوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree