معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے فوڈ سکیورٹی جمشید اقبال چیمہ کی گلگت بلتستان آمد، ایم ڈبلیوایم رہنما وصوبائی وزیر زراعت کاظم میثم کی بریفنگ

12 جون 2021

وحدت نیوز(گلگت)معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے فوڈ سکیورٹی جمشید اقبال چیمہ کی گلگت بلتستان آمد کے موقع پر صوبائی وزیر زراعت و رہنما مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کاظم میثم نے خیر مقدم کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت نے معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے فوڈ سکیورٹی شفقت چیمہ کا اپنی مصروفیات میں سے وقت نکال کر گلگت بلتستان آمد پر شکریہ ادا کیا اور وزیر اعظم پاکستان کی زراعت کے حوالے سے خاص دلچسپی بلخصوص گلگت بلتستان میں زراعت و سیاحت پر خصوصی توجہ دینے اور جامع منصوبے پر کام کرنے کے عزم پر انکا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے گلگت بلتستان میں زرعی شعبے میں موجود مسائل یہاں کے پوٹینشلز کے حوالے سے معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان کو تفصیلی بریفننگ دی۔اس موقع پر معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے فوڈ سکیورٹی شفقت چیمہ نے کہا کہ گلگت بلتستان میں زراعت کے حوالے سے بہت سارے مواقع ہے اور انکو بروئے کار لاتے ہوئے نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ پورے پاکستان کے زرعی شعبے میں انقلاب لا سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کا زراعت اور سیاحت پر خصوصی توجہ ہے جو کہ ان شعبوں میں بہتری کا سبب بنے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree