دریائی کٹاؤ سے متاثرہ علاقوں کی بچاؤ کے لئے ایمرجنسی نافذ کی جائے، آغا علی رضوی

10 جون 2021

وحدت نیوز (سکردو) سندوس , کتپناہ , رنگاہ ,رزسنا حوطو اور کواردو میں جاری کٹاؤ کے حوالے سے سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان آغا علی رضوی نے ایکشن لیتے ہوئے وفد کی صورت میں ڈپٹی کمشنر حافظ کریم داد چغتائی سے ملاقات کی اس موقع پر اے سی سکردو شہریار شیرازی اور ڈیزاسٹر مینیجمنٹ سیل کے ڈائریکٹر زبیر بھی موجود تھے-

وفد میں آغا علی رضوی , معروف سماجی شخصیت حسن حسرت , ترجمان مجلس وحدت مسلمین بلتستان رسول میر , حاجی بشیر اور سید اطہر شامل تھے- مسئلے کی فوری حل کے لئے ڈپٹی کمشنر نے ہنگامی طور پر انتظامیہ کی اجلاس بلاکر حکمت عملی مرتب کرنے کا وعدہ کیا- کل ڈی سی سکردو انتظامی اراکین کے ساتھ متاثرہ علاقوں کا دورہ کرینگے- ندی نالوں اور دریا میں بڑھتی ہوئی طغیانی کے پیش نظر ہنگامی بنیاد پہ حفاظتی اقدامات کا جائزہ لینگے-



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree