راجہ عابد چلاس کا نوجوان قائدِ طلباء نہیں بلکہ پورے گلگت بلتستان کا ہے،اپوزیشن لیڈرکاظم میثم

11 فروری 2025

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین کے رہنما اورقائد حزب اختلاف جی بی اسمبلی محمد کاظم میثم نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ راجہ عابد کی گرفتاری نے ثابت کیا کہ ناقص نظام تعلیم اور آئندہ نسلوں کی تباہی حکمرانوں کا ایجنڈا ہے۔ تعلیم اچھی ہو جائے اور شعور معاشرہ پر حامی ہو جائے تو ہر محلہ میں راجہ عابد پیدا ہو گا، جن پر جعلی نعروں اور مکاری سے حکومت ممکن نہیں ہو گی۔ طلباء کی تعلیم کے لیے راجہ عابد جس طرح سوز جگر رکھتا ہے انہیں داد دینی چاہیے لیکن ان کو ڈرانے کی کوشش انتہائی پست اور شرمناک رویہ ہے۔

راجہ عابد چلاس کا نوجوان قائد طلبا نہیں بلکہ پورے گلگت بلتستان کا ہے۔ انکے شعور، جرات و بہادری اور قائدانہ صلاحیت لائق تحسین ہے۔ انکو اپوزیشن چیمبر میں جلد بلا کر حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ گلگت بلتستان شعوری سفر پر ہے۔ یہ نوشتہ دیوار ہے کہ ظلم، فسطائیت، مکاری اور عیاری ریت کی دیوار ثابت ہو گی اور یہاں کی یوتھ اپنے حقوق چھین کے لے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree