اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان کاظم میثم کی وائس چانسلرمسلم یوتھ یونیورسٹی اسلام آباد سے ملاقات

14 فروری 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد) اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم و پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم جی بی نے مسلم یوتھ یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا۔  وائس چانسلر ڈاکٹر سعیدالحسن چشتی، ڈاکٹر منیر احمد ڈین سوشل سائنسیز، ڈاکٹر رازق حسین ایچ او ڈی آئی آر ڈیپارٹمنٹ، ڈاکٹر علی عباس اسسٹنٹ پروفیسر واحمد اسامہ طاہر لیکچرار آئی آر ڈیپارٹمنٹ نے ان کا خیرمقدم کیا۔ وائس چانسلر نے یونیورسٹی کی مجموعی فعالیت اور مستقبل کے حوالے سے جاری تعلیمی پیشرفت پر بریفنگ دی۔ انہوں نے کم وقت میں یونیورسٹی کی غیرمعمولی فعالیت اور قومی سطح پر ادارے کی شہرت اور کنٹریبیوشن پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے گلگت بلتستان کے طلبا کی ذہانت اور اعلی' تعلیم کے لیے موجود لگن اور شوق کو بھی سراہا۔ اس موقع پر اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی نے وائس چانسلر اور فیکلٹی ممبران سے مختلف تعلیمی موضوعات بلخصوص گلگت بلتستان کے طلبا و طالبات کو اعلی' تعلیم کے حصول کے لیے درپیش مسائل سمیت دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ مسابقت کا ماحول اور معیاری اعلی' تعلیم کی فراہمی بلخصوص تحقیق و تدوین کے حوالے سے یونیورسٹی کی خدمات کو سراہا اور اس عمل کو کسی بھی قوم کی تعمیر و ترقی کا ضامن قرار دیا۔

 اس موقع پر وائس چانسلر نے گلگت بلتستان کے طلباء و طالبات کے لیے خصوصی سکالرشپ کا اعلان کرتے ہوئے پچیس سے تیس فی صد فیس پر سکالرشپ دینے کے فیصلے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے طلباء و طالبات کو درپیش مسائل کے حل کے لیے یونیورسٹی ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی بھی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر بلتستان ریجن میں لاء ڈپارٹمنٹ کا کیمپس کھولنے کے لیے ضروری اقدامات مل کر کرنے کے حوالے سے دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس سے قانون سے شغف رکھنے والے طلبا و طالبات قانون کی ڈگری سکردو میں ہی مکمل کر سکیں گے۔ فیکلٹی ممبران نے اپوزیشن لیڈر کے یونیورسٹی سٹوڈنٹس کے ساتھ بھی سیشن کا اہتمام بھی کرایا، جس میں مختلف موضوعات پر سٹوڈنٹس کے ساتھ تبادلہ خیال بھی ہوا۔ وائس چانسلر کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کو یادگاری شیلڈ سے بھی نوازا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree