پبلک اکاؤنٹس کمیٹی گلگت بلتستان کونسل کا اہم اجلاس،ایم ڈبلیوایم رہنما وممبر جی بی کونسل شیخ احمد نوری کی شرکت

02 فروری 2024
وحدت نیوز(گلگت)پبلک اکاؤنٹس کمیٹی گلگت بلتستان کونسل کا اہم اجلاس رکن جی بی کونسل حشمت اللہ خان کی سربراہی میں گلگت بلتستان کونسل سیکریٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا،اجلاس میں رکن جی بی کونسل و پولیٹیکل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری،رکن جی بی کونسل سید شبیہ الحسنین،رکن جی بی کونسل عبد الرحمن،جوائنٹ سیکرٹری جی بی کونسل سدھیر خان خٹک اور دیگر ذمہ داروں نے شرکتِ کی۔ اجلاس میں اراکین کونسل نے کہا کہ صحت کارڈ گلگت بلتستان میں غریبوں کے علاج کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے،صحت کارڈ کے بندش کی وجہ سے اس وقت گلگت بلتستان کے مریض پاکستان کے مختلف ہسپتالوں میں پریشان حال ہے لہذا اس اہم ایشو کو مدنظر رکھتے ہوئے گلگت بلتستان کونسل کے ممبران نے سیکرٹری ہیلتھ کو فوری صحت کارڈ بحالی کے لئے مراسلہ بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ اس اہم اجلاس میں گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی کاموں پی ایس ڈی پی کے پروجیکٹس خاص کر استور شغرتھنگ روڈ کے ٹینڈر بار بار منسوخ ہو رہے جس پر اراکین کونسل نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری نوٹس لینے کے لیے متعلقہ حکام کو مراسلہ بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ اجلاس میں گندم ایشو کے حوالے سے گلگت بلتستان کونسل ممبران کی کاوشوں سے گندم کوٹہ بڑھا کر جون تک پندرہ لاکھ بوری اور جون کے بعد سولہ لاکھ بوری اور لوکل گندم فراہم کرنے کے حوالے سے گلگت بلتستان کونسل ممبران کی اقدامات کو سراہا گیا نیز گلگت بلتستان کو مالی بحران سے نکالنے کے لیے مختلف اقدامات زیر غور آئے اور اس سلسلے میں متعلقہ اداروں سے فوری رابطہ کر کے مالی بحران پورا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔


اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree