گلگت بلتستان کونسل کے تمام ممبران گندم مسئلے اور دیگر عوامی مطالبات پر عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں

16 جنوری 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین قائمہ کمیٹی گلگت بلتستان کونسل ایوب شاہ کی سربراہی میں گلگت بلتستان کونسل کا ایک ہنگامی اجلاس کونسل سیکریٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں رکن جی بی کونسل شیخ احمد علی نوری،سید شبیہ الحسنین،عبد الرحمٰن،حشمت اللہ اور جوائنٹ سیکرٹری جی بی کونسل صدیر خان خٹک نے شرکت کی،اجلاس میں اراکین کونسل نے کہا کہ اس وقت پورے جی بی کے عوام ٹھٹھرتی سردی میں احتجاج کر رہے ہیں کونسل کے تمام ممبران گندم مسئلے اور دیگر عوامی مطالبات پر عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور مطالبات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

کونسل اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ فوری طور پر ایک سمری کونسل کی طرف سے وزیر اعظم پاکستان کو بھیجی جائے گی جس میں گندم کے کوٹے کو بڑھانے اور پرانی ریٹ کو برقرار رکھا جائے ساتھ ہی کونسل ممبران نے صحت کارڈ کے خاتمے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صحت کارڈ کو جلد بحال کرنے کا مطالبہ کیا چونکہ اس وقت گلگت بلتستان کے بہت سے مریض اسلام آباد سمیت پاکستان کے دیگر شہروں کے ہسپتال میں زیر علاج ہے اور صحت کارڈ کے خاتمے کی وجہ سے پریشان ہے اس سلسلے میں جی بی کونسل کے ممبران نے سیکرٹری ہیلتھ کو اس معاملے کو جلد حل کرنے کے لیے احکامات جاری کر دیئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree