وحدت نیوز(گلگت)قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گندم کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کے خلاف سراپا عوامی احتجاج پر حکومت کو ہوش کے ناخن لینا چاہیے۔ متحدہ اپوزیشن بھی عوامی احتجاج میں شمولیت کے لیے ہر لحظہ تیار ہے۔ عوامی کوآرڈینیشن کمیٹی اور ملی قائدین جب کہیں عوام کے درمیان ہمیں پائیں گے۔ ہم چاہتے ہیں کہ عوامی احتجاج کو سیاسی رنگ نہ ملے۔ یادگار شہداء پر آج پیپلز پارٹی اور نون لیگ کے رہنما بھی خطاب میں شامل جبکہ دوسری طرف یہی لوگ حکومت چلا رہے ہیں۔
پیپلز پارٹی اور نون لیگ کو چاہیے کہ اس خطے کے عوام کی فکر کرے اور اس ایشو کو فورا حل کرے۔ گلبر رجیم اب بھی وفاق پر دباؤ ڈالے تو معاملے کا حل نکل سکتا ہے لیکن چند وزرا اپنے فیصلے پر ڈٹنے کو کامیابی سمجھ رہے ہیں۔ جب کہ کامیابی عوام کی آواز میں آواز ملانا ہے۔ عوامی حقوق کے لیے اور ملی معاملات کے حل کے لیے ہم اپنا سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہے۔ ہم عوامی حقوق کے لیے اٹھنے والی تمام تحریک کے ساتھ ہیں۔
کاظم میثم نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نے اب تک ایک پریس کانفرنس بھی وفاق کے خلاف گندم کے معاملے کے حل کے لیے نہیں کیا۔ آج بھی حکومت وفاق کے خلاف احتجاج کرے ہم بھرپور ساتھ دیں گے۔ یہ تاثر دینا کہ اپوزیشن عوام کو گمراہ کر رہے ہیں یہ تاثر ہے جبکہ اپوزیشن ہر وقت عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔