قلعہ نما پارا چنارمیں دن دھاڑے سکول پر حملہ سیکیورٹی اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، علامہ شیخ کاظم ذاکری

05 مئی 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد)صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع شگر کے صدر علامہ شیخ کاظم ذاکری نے جامع مسجد حشو شگر میں خطبہ جمعہ میں کہا کہ سانحہ پارا چنار عالم اسلام میں بڑھتی قربتوں سے خائف سامراجی طاقتیں کرائے کے تکفیری ٹولے کے ذریعے فرقہ ورانہ فسادات کی آگ میں پھر سے وطن عزیز کو دھکیلنےکی سازش ہے۔پارا چنار کے مومنین نے امتحان ڈیوٹی پر مامور اہل سنت اساتذہ کو حفاظت کے ساتھ ان کے علاقوں کی طرف روانہ کرکے دشمن کے عزائم کومٹی میں دفن کردیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ریاست پاکستان پہلے واقعات میں ملوث شر پسند عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹ لیتے تو کل کا واقعہ پیش نہ آتا۔ قلعہ نما پارا چنارمیں دن دھاڑے سکول پر حملہ سیکیورٹی اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ کل کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور شھدا کے درجات کی بلندی کیلئے دعا گوہ ہیں۔خانوادہ شھدا ءسے تسلیت عرض کرتے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree