گلگت بلتستان کے اسٹوڈنٹس کو سی ایس ایس امتحان سے محروم کرنا زیادتی ہے، شیخ محمدجان حیدری

23 نومبر 2022

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین کے رہنما شیخ محمد جان حیدری نے کہا کہ گلگت بلتستان کے صوبائی اور ضلعی سیٹ اپ میں بیوروکریسی ہمیشہ دیگر صوبوں سے آتی ہے جسکی وجہ سے یہاں کے وسائل کا بے دریغ استعمال ہوتاہے جب ہمارے بچے سی ایس ایس امتحان سے محروم رہینگے تو مستقبل میں بیوروکریسی میں کھبی نہیں آسکتے۔گلگت بلتستان کی 75 سالہ تاریخ میں آج تک چیف سیکرٹری اور یوم سیکریٹری لوکل نہیں آیا اور ستم بالائے ستم تمام ڈویژن کے کمشنر اور اضلاع کے اے ڈی،ڈی سی تک باہر سے آتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے اسٹوڈنٹس کو سی ایس ایس جیسے اہم امتحان میں شامل ہونے سے محروم رکھنا سراسر نا انصافی اور ظلم ہے۔کیا ہم پاکستانی نہیں؟کیا ہمارا ملک کی بیروکریسی میں حق نہیں؟یہ ظلم کیوں اور کب تک؟ارباب اختیار اس پر فوری نوٹس لیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree