ہمیں اپنے امور کو منظم کرکے حل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ قوم آزمائشوں سے نکل کر آسائشوں میں داخل ہوسکے، آغا علی رضوی

21 نومبر 2022

وحدت نیوز(سکردو)ہفتہ وار تربیتی نشست کا انعقاد مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی سیکریٹریٹ سکردو میں کیا گیا ، کلام اللہ مجید کی تلاوت اور دعائے توسل کی قرائت کے بعد حجت الاسلام شیخ احمد نوری صاحب نے حالات حاضرہ پر گفتگو کی اور عالمی اور علاقائی حالات پر تبادلہ خیال کیا۔

مشتاق حسین حکیمی نے نہج البلاغہ سے اقتباس کے عنوان سے خطبہ نمبر دس کو دشمن شناسی کے عنوان سے ترجمہ کیا۔

حجت الاسلام شیخ اشرف شگری صاحب نے درس اخلاق دیتے ہوئے عزت کے اسباب کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے درج ذیل اسباب بیان کیا:

1۔ اطاعت الہی
انا العزیز فمن اراد عز الدارین فلیطع العزیز
سب سے عزت دار میں(خدا) ہوں جو دونوں میں جہاں میں عزت پانا چاہے وہ عزیز خدا کی اطاعت کرے۔

2. تقوائے الہی
من اراد ان یکون اعزز الناس فلیتق اللہ
جو شخص لوگوں سب سے زیادت معزز ہونا چاہتا ہے وہ تقوائے الہی اختیار کرے

3. غیر اللہ سے رابطہ قطع کرنا

مناجات شعبانیہ کا اغاز اسی انقطاع کے عنوان سے ہوتا ہے

الھی ھب لی کمال الانقطاع
خدا کو قادر اور عزیز مطلق سمجھ کر اسی سے وابستہ رہے اور مخلوق سے رابطہ ختم کرے
من اطاع اللہ یطاع جس نے اللہ کی اطاعت کی اس کی اطاعت کی جائے گی۔

من اتق اللہ یتقی جو اللہ سے ڈرے لوگ اس سے ڈریں گے ۔

اس کے بعد سٹڈی سرکل کے حوالے سے کاچو زاھد علیخان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی اصل رسالت اسلامی تعلیمات کا احیاء ہے اسی تناظر میں مرکز نے شہید صدر کی کتاب آزمائش کا انتخاب کیا ہے۔

سٹڈی سرکل کی وضاحت دیتے ہوئے آپ نے مصنف اور کتاب کے بارے میں کچھ وضاحت اور تعارف کیا۔

صوبائی صدر آغا علی رضوی صاحب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بصیرت کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے پاکستان پر آنے والے آزمائش میں جرات اور بہادری سے موقف پیش کیا اور مخالفتوں کی پرواہ تک نہیں کی۔

آپ نے تنظیمی امور کو منظم کرکے حل کرنے پر زور دیا تاکہ قوم آزمائشوں سے نکل کر آسائشوں میں داخل ہوسکے۔

آخر میں ضلع کھرمنگ سے تشریف لائے ہوئے تنظیمی دوستوں سے مختصر نشست ضلع کھرمنگ کے حوالے سے ہوئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree