وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی اور ایم ڈبلیوایم کے صوبائی ترجمان الیاس صدیقی کی کوششوں سے بجلی کی ناقص فراہمی کا مسئلہ حل، مظاہرین کا اظہار تشکر

27 جنوری 2022

وحدت نیوز(نومل) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی برائے معدنیات اور مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی ترجمان محمد الیاس صدیقی نے محکمہ برقیات کے آر ای اور انجنیئرکے ہمراہ 14 میگاواٹ بجلی گھر کا دورہ کرکےمشتعل مظاہرین کو والٹچ کا مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور عوام سے صبر کا دامن تھامے رکھنے کی اپیل کی جس کے بعد مشتعل شہریوں نے پولیس تھانہ نومل کے پاس پیش قدمی روک دی ہے۔

محمد الیاس صدیقی کی بروقت کوششوں سے ایک گھنٹے کے اندر اندر مسلے کو حل کیا گیا،بروقت ایکشن لینے پر نومل کے عوام نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی برائے معدنیات اور مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی ترجمان محمد الیاس صدیقی کا شکریہ ادا کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree