ایم ڈبلیوایم کے رکن جی بی اسمبلی شیخ اکبررجائی اور وزیر تعمیرات کی جانب سے پیش کردہ کرگل سکردو و لداخ روڈ کھولنے کی قرارداد منظور

01 مارچ 2021

وحدت نیوز(گلگت) الحمد للہ گلگت بلتستان اسمبلی میں رکن اسمبلی و سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم ضلع کھرمنگ شیخ اکبر علی رجائی اور صوبائی وزیر تعمیرات عامہ وزیر سلیم احمد کیجانب سے کرگل سکردو و لداخ روڈ کھولنے کے لئے پیش کی گئی قرارد متفقہ منظور ہوگئی۔

واضح رہے صوبائی سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی کے حکم سے عوامی امنگوں کی بھرپور ترجمانی کرتے ہوئے کارگل سکردو اور لداخ روڈ کھولنے کیلئے رکن اسمبلی شیخ اکبر علی رجائی نے قرار داد جمع کرایا جسے صوبائی اسمبلی کے تیسرے سیشن میں پیش کرنے کی منظوری ملی۔ تیسرے سیشن کے پہلے روز شیخ اکبر علی رجائی نے اسمبلی میں اس قرار داد کو پیش کیا تو تمام معزز اراکین اسمبلی کیجانب سے متفقہ طور پر منظور ہوئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree