شاربہ فاؤنڈیشن کی مرکزی کابینہ کی تقریب حلف برداری، ایم ڈبلیوایم کے رکن جی بی اسمبلی شیخ اکبر رجائی نے حلف لیا

15 جنوری 2021

وحدت نیوز(کھرمنگ) رکن گلگت بلتستان اسمبلی و سکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین کھرمنگ شیخ اکبر رجائی نےسماجی تنظیم شاربہ فاؤنڈیشن رجسٹرڈ کی مرکزی کابینہ سے انکے عہدوں کا حلف لیا۔ پروقار تقریب حلف برداری میں شاربہ فاؤنڈیشن کی جانب سے رکن اسمبلی و متحرک سیاسی و سماجی شخصیت شیخ اکبر رجائی کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا۔

 علاقے کے چیدہ چیدہ علمائے کرام اور سماجی شخصیات کی موجودگی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ اکبر رجائی نے منتخب عہدیداران کو مبارکبادی عرض کی اور انکے لیے خلوص و دلجمعی کیساتھ اس سماجی فلاحی تنظیم کو آگے بڑھانے کیلئے عرائض پیش کئے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 رکن اسمبلی نے اس دوران تنظیم کے اغراض و مقاصد کو پورا کرتے ہوئے علاقے میں اسکی سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی کرائی۔ انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاربہ فاؤنڈیشن کو کھرمنگ کی سماجی و فلاحی کاموں کے حوالے سے ایک منفرد مقام حاصل ہے جو کہ دیگر علاقوں کی تنظیموں کیلئے بھی مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree