بیگناہ شیعہ ہزارہ مزدور بھائیوں کا بہیمانہ قتل ملکی سالمیت پر حملہ ہے، صوبائی وزیر زراعت محمد کاظم میثم

05 جنوری 2021

وحدت نیوز(سکردو)صوبائی وزیر زراعت گلگت بلتستان محمد کاظم میثم نے سانحہ مچھ بلوچستان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ مزدور بھائیوں کا بہیمانہ قتل درندگی کی انتہا ہے۔ یہ وہی مائنڈ سیٹ ہے جس نے ایک عرصے سے وطن عزیز پاکستان کی سرزمین کو بے گناہوں کے خون سے رنگین کیا ہے۔ ان دہشت گردوں کے ہاتھوں نہ ہزارہ برادری محفوظ ہے اور میں ملکی سالمیت کے ادارے۔ بلوچستان میں شیعہ ہزارہ برادری عدم تحفظ کا شکار ہے۔ سیکورٹی ادارے ان بے گناہوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ اس دلخراش واقعے میں ملوث دہشت گردوں اور ملک دشمن عناصر کو عبرت کا نشانہ بنایا جائے۔

انہوں نے کہاکہ حالیہ واقعہ صرف ایک برادری پر حملہ نہیں بلکہ ملکی سالمیت پر حملے کی کوشش ہے۔ پاکستان کو عدم استحکام کی طرف لے جانے والی طاقتوں کو جب تک آہنی ہاتھوں سے نمٹا نہیں جائے گا اور دہشت گردوں کو عبرت کا نشان نہیں بنایا جائے گا تب تک ایسے ناخوشگوار واقعات پیش آتے رہیں گے۔  کوئٹہ اور گلگت بلتستان کی جغرافیائی صورتحال اور اہمیت  کے سبب دہشت گردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ رہا ہے۔ سیکورٹی اداروں کو چاہیے کہ قبل از وقت  ان تمام عناصر کا گھیرا تنگ کریں جو دہشت گردانہ واقعات اور دیگر ہتھکنڈوں کے ذریعے ملکی استحکام کو خطرے میں ڈالنا چاہتے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree