سانحہ مچھ کے خلاف ایم ڈبلیوایم اور آئی ایس او کا سکردومیں احتجاجی جلسہ، قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

06 جنوری 2021

وحدت نیوز(سکردو) بلوچستان کے علاقہ مچھ میں شیعہ ہزارہ کارکنوں کا بہیمانہ قتل کیخلاف سکردو میں مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ نماز ظہرین کے بعد حسینی چوک سے شروع ہونے والے احتجاجی جلوس نے یادگار شہدا پہنچنے پر احتجاجی جلسے کی شکل اختیار کی۔ احتجاجی مظاہرے میں سینکڑوں لوگ شریک ہوئے، جس سے مجلس وحدت مسلمین آئی ایس او کے رہنماؤں نے خطاب کئے۔

 احتجاجی جلسے اور جلسے کی قیادت کرنے والے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں نے شیعہ نسل کشی کیخلاف گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی کی ناکامی اور حکومتی غفلت پر یہ بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔ ضلعی سکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم سکردو شیخ فدا علی ذیشان ، صوبائی رہنما شیخ علی محمد کریمی ، رہنما ایم ڈبلیو ایم آغا مصطفیٰ شاہ ، آئی ایس او کے سابق صدور سید اطہر موسوی اور وقار روش نے وفاقی حکومت اور حکومت بلوچستان پر شدید تنقید کرتے ہوئے فی الفور قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔

شیخ فدا علی ذیشان نے اس موقع پر کہا کہ ہم مرکزی قیادت کے حکم منتظر ہیں، حکومت اور سیکیورٹی ادارے اپنی ذمہداری ادا نہیں کرتی تو ہم گلگت بلتستان سمیت پورے ملک کو جام کرنے پر مجبور ہوں گے۔ شیخ علی محمد کریمی نے کہا کہ پرامن شہریوں کو شیڈول فور میں ڈالا جاتا ہے مگر لوگوں کے گلے کاٹنے والوں کے سربراہ دندناتے پھر رہے ہیں، یہ حکومت کے منہ پر طمانچہ کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کے دعویداروں کی کارکردگی پر عوام حیران ہیں کہ انکے دعوے کچھ کارکردگی کچھ اور نظر آتی ہے مگر پھر بھی ملک و قوم کیلئے کوئی لائحہ عمل نظر نہیں آتا۔

مقررین نے شرکاء جلسہ سے خطاب میں کہا کہ ہماری جماعت وفاقی حکمران جماعت کی اتحادی ضرور ہے مگر ہم کسی بھی نا انصافی اور قتل و غارت گری پر حکومتی نا اہلی پر خاموش تماشائی بن جر نہیں رہ سکتے۔ ہمیں معلوم ہے کہ ظلم و نا انصافی ہر ہمارا وظیفہ کیا ہے۔

 رہنماؤں نے مزید کہا کہ جو لوگ اپنے تئیں کچھ کرنا تو دور کی بات احتجاج تک کرنے کے اہل نہیں وہ سوشل میڈیا پر عوام کیلئے متحرک جماعتوں پر تنقید کرکے اپنا قد کاٹھ بڑھانے اور واہ واہ لینے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہم ہر نا انصافی کیخلاف عوام کی ترجمانی کرتے رہے ہیں جن سے عوام بخوبی واقف ہیں، ایسے میں کسی خودساختہ رہنما کے اعتراض کی کوئی اہمیت نہیں۔

مقررین نے احتجاجی مظاہرے کے دوران مقامی مسائل پر بھی انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لاوڈشیدنگ کے خاتمے کیلیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا، بلتستان یونیورسٹی میں جاری بد انتظامی اور خلاف میرٹ تعیناتیوں کی مزمت کرتے ہوئے اہل اور دیانتدار افراد کو انتظامی اور فیکلٹی پوزیشن دینے کا مطالبہ کیا۔

 وائس چانسلر کو مخاطب ہوتے ہوئے اس دوران رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ایک نا اہل کو رجسٹرار تعین کروانے کیلئے تین مرتبہ اہلیت کے معیار میں رد و بدل کیا گیا جس سے ثابت ہوا کہ وی سی من مانی کرکے قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ادارے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں جسے ہم کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔ گورنر گلگت بلتستان کی بلتستان یونیورسٹی ایشو پر کردار ادا نہ کرنے پر بھرپور مذمت کی گئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree