وحدت نیوز(سکردو) ملک عزیز پاکستان کی بقا اور استحکام کیلئے سب سے زیادہ قربانی شیعیان علی ابن ابی طالبؑ نے دی مگر حالت یہ ہے کہ کوئٹہ میں شیعہ ہونے کے جرم میں مومنین ذبح کئے جارہے ہیں۔ ریاستی اداروں کی ناکامی پر ہم کب تک خاموش تماشائی بنے رہیں گے! ان خیالات کا اظہار سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم ضلع سکردو شیخ فدا علی ذیشان نے حسینی مسجد سکردو میں بعد نماز ظہرین درس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ امام المتقین علی ابن ابی طالب نے اپنے وصیت میں ظالمین کیخلاف اٹھنے کا حکم دیا، لہذٰا ہماری ذمہداری ہے کہ کم از کم ظالمین کیخلاف اظہار برات کےلیے اٹھ کھڑے ہوں۔ بلوچستان کے علاقہ مچھ میں گیارہ شیعہ مومنین کا زبح کیا جانا پہلا واقعہ نہیں ، نا ہی یہ آخری واقعہ ہوگا۔ ایسے میں ہمارے اوپر ذمہداری ہے کہ ان پیروکاران عمر سعد کیخلاف صدائے احتجاج بلند کرے۔
شیخ فدا علی ذیشان نے سکردو میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کرکے ظالموں اور ظلم کیخلاف ، مظلوم مقتول شہداء کے لواحقین کے حق میں احتجاج میں شریک ہوکر اپنی کم از کم ذمہداری ادا کرے۔