گلگت بلتستان میں شہداء اور غازیوں کے آثار کو زندہ رکھنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے، صوبائی وزیر کاظم میثم

28 دسمبر 2020

وحدت نیوز(سکردو) پریس کلب سکردو اور تنظیم نصرت کے زیر اہتمام منعقدہ جنگ آزادی گلگت بلتستان پدم پارٹی کے ہیرو محمد امین نمبردار کے تعزیتی ریفرنس میں صوبائی وزیر زراعت و رہنما مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کاظم میثم کی بطور مہمان خصوصی شرکت۔

تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر زراعت نے کہا کہ گلگت بلتستان میں شہداء اور غازیوں کے آثار کو زندہ رکھنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں یہ بہت بڑا المیہ ہے کہ گلگت بلتستان کے غازی اور شھداء کے کارناموں اور آثار کو ابھی تک دوام نہیں دیا گیا ہے۔انشاءاللہ صوبائی حکومت ان شھداء اور غازیوں کے کارناموں کو زندہ کرنے کے لئے اقدامات اٹھائیں گے۔اس پروگرام کے میزبان علی شیر نمبردار تھے جو کہ جنگ آزادی کے ہیرو محمد امین نمبردار کے بھتیجے تھے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح نمبردار محمد امین کے وارث علی شیر اس پروگرام کے میزبان ہے مجھے فخر ہے میں اس تقریب کا صدر محفل ہوں جو غازیوں اور شھداء کی یاد میں منائی جارہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے فخر حاصل ہے کہ میرے بھی جد امجد اسی پدم پارٹی کے ایک کمانڈر تھے اور انہوں نے جنگ آزادی میں بھی کردار ادا کیا جس کہ وجہ سے ہمارا سر فخر سے بلند ہیں۔ہم آج جو سانس لے رہے ہیں ان شہداء اور غازیوں کے مرہون منت ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree