وحدت نیوز(سکردو) صوبائی وزیر زراعت گلگت بلتستان محمد کاظم میثم کی ڈپٹی کمشنر سکردو حافظ کریم داد چغتائی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی زبیر اور تحصیلدار سمیت انتظامی افسران کے ہمراہ سکردو حلقہ دو میں دریائی کٹاؤ کے زد میں آنے والے علاقوں کا ہنگامی دورہ۔
اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت نے کہا کہ فوری طور پر دریائی کٹاؤ کو روکنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے۔منسٹر ایگریکلچر نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل (این ڈی آر ایم ایف) اور دیگر اداروں کے سربراہان سے رابطہ کر کے فوری طور پر بندھ باندھنے کے سلسلے کو جاری کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں مزید کہا کہ ایک عرصے سے سترنگلونگما کواردو،سندوس،کتپناہ،رنگاہ،رزسنا اور حوطو دریائی کٹاو ٔکے زد میں ہے اور ہزاروں کنال زمینیں دریا برد ہو چکی ہے۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے سربراہان اور متعلقہ اداروں کے سربراہان نے کہا کہ دریائی کٹاؤ کو روکنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں گے۔