وحدت نیوز(گلگت) شغر تھنگ پاور پروجیکٹ کے قائم مقام ڈائریکٹر کریم صاحب کی نو منتخب منسٹر ایگریکلچر محمد کاظم میثم سے ملاقات کیلئے منسٹر ایگریکلچر کے آفس آمد۔ قائم مقام ڈائریکٹر نے اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت کاظم میثم کو وزارت کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ ملاقات میں شغر تھنگ پاور پروجیکٹ کے تمام معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
پروجیکٹ ڈائریکٹر نے منسٹر ایگریکلچر کو میگا پراجیکٹ کے موجودہ صورتحال کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر وسائل بروئے کار لا کر شغر تھنگ پاور پروجیکٹ کی تکمیل کو یقینی بنائیں گے۔ ڈائریکٹر کے مطابق تمام پوسٹوں کو فوری طور پر مشتہر کیا جا رہا ہے ان پربھرتی ہو گی۔ ڈویلپمنٹ اور ایکسسیشں کے کام فوری طور آغاز کیا جائیگا تاکہ مقررہ مدت میں پروجیکٹ تکمیل تک پہنچ جائے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت کاظم میثم نے کہا کہ شغر تھنگ پاور پروجیکٹ کی تقرریوں میں مقامی افراد کے لیے ترجیحی بنیادوں پر روزگار فراہم کرنے کو یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے کہا مزید کہا ہماری ترجیح ہوگی کہ شغر تھنگ اور ستقچن کے لیے اس پروجیکٹ کے ذریعے تعلیم اور صحت کے مواقع بھی فراہم ہو۔ صوبائی حکومت اس پروجیکٹ کی بروقت اور معیار کے مطابق تکمیل کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گےاور امید کرتی ہے کہ ذمہ داران پروجیکٹ کے معیار پر کسی بھی قسم کی کمپرومائز نہیں ہوگی۔