وحدت نیوز(نگر) صوبائی وزیر زراعت کاظم میثم کی رہنما مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان ڈاکٹر علی گوھر مرحوم کے سانحہ ارتحال پر لواحقین سے اظہار تعزیت کے لئے انکے رہائش گاہ آمد۔اس موقع پر مرحوم کے فرزندان اور دیگر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور انکی بلندی درجاتِ کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
صوبائی وزیر زراعت کاظم میثم نے کہا کہ جی بی کے لیے ڈاکٹر علی گوہر کی سماجی و مذہبی خدمات قابلِ داد ہیں۔ ان کے انتقال سے جی بی کی عوام ایسی شخصیت سے محروم ہو گئے ہیں جو قوم کا حقیقی درد رکھتی تھی۔ ان کی کمی کو کبھی پورا نہیں کیا جا سکتا۔ڈاکٹر علی گوھر کی خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔ مرحوم کی بلندی درجات اور پسماندگان کے صبر کے لیے دعاگو ہیں۔