وحدت نیوز(تانگیر)منسٹر ایگریکلچر گلگت بلتستان و رہنما مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد کاظم میثم کی ڈپٹی جنرل سیکریٹری پاکستان تحریک انصاف دیامر محفوظ اللہ،جنرل سیکریٹری پاکستان تحریک انصاف تانگیر افتخار،ڈپٹی سیکریٹری جنرل تحریک انصاف تانگیر سلطان گل اور پاکستان تحریک انصاف کے دیگر ٹائیگرز کے ساتھ ملاقات۔تانگیر کے علاقائی اور زرعی مسائل پر گفتگو و شنید۔
تانگیر کے جوانوں کی طرف سے منسٹر ایگریکلچر کے دورے کو علاقے کے لئے نیک شگون قرار دیتے ہوئے خیر مقدم کیااور کہا کہ تانگیر کے عمائدین اور تحریک انصاف کے ٹائیگرز مل کر زرعی اصلاحات کے لئے اور زرعی شعبے میں انقلاب کے لئے جدوجہد کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہماری حکومت کی وزارت نے سب سے پہلے تانگیر کا اور اس محروم خطے کا دورہ کیا اور بلتستان کے عوام کا بھی شکریہ کہ انکے منتخب کردہ نمائندہ نے اپنے دورے کا آغاز تانگیر سے کیا اور انشاء اللہ ہمیں امید ہے کہ موجودہ حکومت گلگت بلتستان میں ہر شعبے میں انقلاب برپا کرے گی۔آخر میں منسٹر ایگریکلچر محمد کاظم میثم نے جوانوں کی جانب نے خیر مقدم اور نیک خواہشات کے اظہار پر شکریہ ادا کیا۔