وزیر اعظم عمران خان کی ایم ڈبلیوایم کے رکن جی بی اسمبلی کاظم میثم کو اہم وزارت دینے کی خصوصی ہدایت

20 نومبر 2020

وحدت نیوز(سکردو)مجلس وحدت مسلمین کے نومنتخب رکن گلگت بلتستان اسمبلی حلقہ 2 سکردو محمد کاظم میثم کو اہم وزارت دینے کیلئےغور وخوض شروع کردیا گیا ہے ، پاکستان تحریک انصاف کی ایک اہم شخصیت نے کاظم میثم کو وزارت تعلیم، وزارت تعمیرات عامہ یا وزارت ترقیات ومنصوبہ لینے کی پیش کش کردی ہے ۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی ایک ایم شخصیت نے کاظم میثم کو فون کرکے بتایا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو بےشمار صلاحیتوں سے نوازہے اس کے علاوہ آپ ہماری  اتحادی جماعت کے ممبر اسمبلی ہیں ،وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت ہے کہ آپ کو اہم وزارت دی جائے آپ کا خصوصی خیال رکھا جائے اور آپ کو اہلیت کی بنیاد پر صوبائی کابینہ میں اہم وزارت دی جائے گی۔

اس بات میں کوئی دورائے نہیں کہ آپ بہت لائق ممبر اسمبلی بن کر سامنے آئے ہیں، ہمارا فرض بنتا ہے کہ آپ جیسے قابل لوگوں کو کوبینہ میں اہم وزارت دی جائے ۔ بتائیں کہ آپ کون سے وزارت پسند کریں گے ، کاظم میثم نے پی ٹی آئی کی اہم شخصیت کو جواب دیا کہ وہ رفقائے کار سے مشورہ کرکے جواب دیں گے ۔مشاورت کے بغیر جواب نہیں دے سکتا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت کیلئے ملک بھرمیں ایم ڈبلیوایم کی حمایت بہت ضروری ہے اس لیئے وہ گلگت بلتستان میں ایم ڈبلیوایم کی ہر ڈیمانڈ پوری کرنے کو تیار ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree