اس بار وزارت اعلیٰ بلتستان ریجن کو دی جائے ، آغا علی رضوی

20 نومبر 2020

وحدت نیوز(سکردو)مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی سیکریٹری جنرل آغا علی رضوی سے نو منتخب رکن جی بی اسمبلی سید امجد زیدی نے سکردو میں ملاقات کی،اس موقع پر موجودہ ملکی سیاسی صورتحال خاص کر حکومت سازی کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

سید امجدزیدی نے آغاعلی رضوی سے کہاکہ وہ پی ٹی آئی کے بانی رہنماؤں میں سے ہیں اس لیئے وہ وزارت اعلیٰ کی دو ڑ میں شامل ہوگئے ہیں، لہذٰا سید علی رضوی ان کے ساتھ تعاون کریںاور وزارت اعلیٰ کو بلتستان میں لانے کیلئے اپنا اثر ورسوخ استعمال کریں۔

سید علی رضوی نے امجدزیدی سے کہا کہ آپ اپنی جدوجہد جاری رکھیں، انشاءاللہ محنت کا پھل ضرور ملے گااس بات میں کوئی شک نہیں کہ ماضی میں حکومت سازی بلتستان ریجن نظر انداز رہا ہے، اس لیئے اس دفعہ وزارت اعلیٰ بلتستان کو دی جائے تو ماضی کی کوتاہیوں کا ازالہ ہوسکتا ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree