سکردو روڈ کی بندش سے آلو کی فصل برباد اور کروڑوں کا نقصان ہو رہا ہے، آغا علی رضوی

01 اکتوبر 2020

وحدت نیوز(سکردو)سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گلگت سکردو روڈ کو فوری بحال کیا جائے،کئی دنوں سے گلگت سکردو روڈ بند ہے جس کی وجہ سے بلتستان میں غذائی قلت کے ساتھ ساتھ ڈیزل اور پیٹرول کی  شدید قلت پیدا ہو رہی ہے۔بلتستان بھر میں اسوقت آلو کی فصل تیار ہوچکی ہے اور اس وقت کڑوروں روپے کی مالیت کے آلو خراب ہونے کے خدشات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ اور اس سے معیشت کو بری طرح نقصان پہنچنے کا امکان ہے لہذا اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر گلگت سکردو روڈ کو بحال کرے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گلگت سکردو روڈ بلتستان کی شہ رگ ہے اس روڈ کا ہفتوں بند رہنا دفاعی اہمیت کے پیش نظر  کسی طور خطے کے لئے مناسب نہیں اور خطہ ان دنوں میں بلخصوص سیزن کے آخر میں اور الیکشن کے دنوں میں متحمل نہیں کہ بند رہے۔سیاحت کا سیزن بھی ابھی ختم نہیں ہوا ہے اور ہفتوں سڑک بند رہنے سے معیشت کا پہیہ اس وقت جام ہو چکا ہے لہٰذا متعلقہ حکام سے اپیل ہے کہ جلد از جلد گلگت سکردو روڈ کو بحال کیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree