کواردو چمنگ کے غیورعوام کی جانب سے ایم ڈبلیوایم کے امیدوار حلقہ 2سکردوکاظم میثم کی بھرپورحمایت کا اعلان

29 ستمبر 2020

وحدت نیوز(کواردو) کواردو چمنگ کے غیور عوام ,سرکردگان علماء اور جوانوں نے سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان مجاھد ملت آغا علی رضوی اور اور آپ کے دست راست سینئر رہنما مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان امیدوار حلقہ دو سکردو کاظم میثم کے حمایت میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا-

سرکردگان اور نوجوانان چمنگ کی خصوصی دعوت پر آغا علی رضوی کا کارواں جب کواردو کے حدود میں داخل ہوا تو جوانوں نے بائیک ریلی کی صورت میں شاندار استقبال کیا- بائیک ریلی القدس چوک پہنچا تو سرکردگان و بزرگان محلہ چمنگ نے مجاہد ملت آغا علی رضوی اور کاظم میثم کا خیر مقدم کیا اور ریلی کی شکل میں امام بارگاہ تک لے گئے۔

سرکردگان چمنگ کی نمائندگی کرتے ہوئے سرکردہ حاجی حسن صاحب نے کہا کہ ہم پہلے بھی آغا کے ساتھ تھے اب بھی انشاء اللہ آغا جو حکم کریں ہماری سر آنکھوں پہ ہے- نوجوان قیادت کاظم میثم نے اپنی خطاب میں کہا کہ کواردو کی روڈ اور انفراسٹکچر کی حالت دیکھ کر دل خون کی آنسو روتا ہے- انشاء اللہ الیکشن جیت کر سید علی طوسی کے سرزمین کا سر فخر سے بلند کرینگے-

مجاہد ملت آغا علی رضوی نے اپنی خطاب میں کہا کہ مجھ سمیت میرے آباء و اجداد پر علاقہ کواردو کے احسانات ہے- کواردو کے عوام پر مجھے فخر ہے کہ ہر تحریک میں یہاں کے باغیرت باسیوں کا بنیادی کردار ہے- پروگرام کے بعد سرکردگان کی طرف سے آغا کے اعزاز میں دعوت دی آخر میں سرکردہ چمنگ جناب حاجی حسن نے اپنے گھر میں آغا کومدعو کرکے الیکشن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی اور حکمت عملی طے کیا-



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree