وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ احمد علی نوری نے کہا ہے کہ شیخ حسن جوہری کو علالت کے باوجود حراست میں بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ انتظامیہ ایک عرصے سے خطے میں بے چینی پھیلانے پہ در ہے۔ مختلف ایشوز پیدا کرکے حساس خطے میں بے چینی پیدا کرنے والوں کے عزائم پر غور کرنا ہوگا۔ شیخ نوری نے کہا کہ شیخ حسن جوہری کو ہراساں کرنے اور زباں بندی کی کوشش ایک عرصے سے کی جارہی ہے۔ موجودہ انتظامیہ نے صنف علماء پر ہاتھ ڈال کر اپنے آپ کو مسائل میں گھیر لیا ہے۔ ایک عالم دین کو بیماری کی حالت میں گرفتار رکھنا ناقابل برداشت ہے۔ہم مقتدر حلقوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طورپر انہیں رہا کیا جائے بصورت دیگر خطے کے تمام علماء راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ علماء کے اندر اختلاف ڈالنے کی کوشش کرنے کی بجائے انتظامی امور درست کرکے ریاست کی نوکری کا حق ادا کرے۔