وحدت نیوز(گلگت) کراچی میں بیگناہ عزاداروں پر پے درپے حملے صوبائی حکومت کی ناکامی کا بین ثبوت ہے پیپلز پارٹی کی قیادت دیگر صوبوں میں دہشت گردی کے شکار ہونے والوں سے زیادہ ہمدردی کررہی ہے جبکہ ان کے اپنے صوبے میں دہشت گردی کے شکار ہونے والوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔
مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے رہنما محمد الیاس صدیقی نے گزشتہ روز کراچی میں عزاداروں پر دوران مجلس فائرنگ پانچ عزاداروں کے شہید ہونے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے حکومت کی بے حسی اور سیکورٹی اداروں کی نااہلی قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں عزاداری کے دوران اس نوعیت کا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس سے قبل عزاداروں پر کئی حملے ہوچکے ہیں ۔حیرت اس بات پر ہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے صرف نوٹس لئے جانے کی خبریں چھپتی ہیںلیکن عملی طور پر دہشت گردوں کے خلاف کوئی کاروائی انجام نہیں دی جاتی ہے اور عزاداری کو محدود کرنے کیلئے کراچی میں مسلسل حملے ہورہے ہیں اور کئی بیگناہ شہید ہوچکے ہیں۔تکفیری عناصر کھلے عام ان حملوں کی ذمہ داریاں بھی قبول کرلیتی ہیں لیکن حکومت ان دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرنے سے کترارہی ہے جو حکومت کی بزدلی کی نشاندہی کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں قانون اور انصاف کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں اور آئے روز ملت تشیع کے خلاف نت نیء سازشوں کا جھال بچھایا جارہا ہے اور مظلوم و بیگناہ جوانوں اور باوفا شخصیات کے خلاف مقدمات درج کئے جاتے ہیں ایسے میں ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا جارہا ہے ۔ملکی سلامتی و استحکام کی خاطر ملت تشیع پرامن احتجاج کا راستہ اپنائے ہوئے ہے۔ملک کے تمام شہریوں کے جان و مال کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے اگر ریاست اپنی ذمہ داری سے عہدہ برآں ہونے کیلئے تیار نہ ہو تو پھر ملکی امن خطے میں پڑسکتا ہے۔