چیف سیکرٹری دورہ اسکردو کے موقع پر بجلی ، آٹے کے بحران اور بدعنوانیوں کیخلاف عملی اقدامات کریں ، فدا حسین

22 نومبر 2014

وحدت نیوز(اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے دفتر سے جاری ایک بیان میں ڈویژنل پولیٹیکل سیکریٹری فدا حسین نے کہا ہے کہ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کا دورہ خطہ کے لیے کس حد تک مفید ثابت ہوتا ہے یہ وقت ہی بتائے گا لیکن سابقہ تلخ تجربات نے چیف سیکرٹری جیسی شخصیت کے دورہ کی اہمیت گھٹا دی ہے۔انہوں نے کہا کہ  اس سے قبل بھی سابق چیف سیکرٹری سجاد ہوتیانہ اور دیگر نے اسکردو کا دورہ نہایت شد و مد کیساتھ کیا اور کرپشن کے خلاف انکوائری کا ڈرامہ رچایا گیا اور آخر میں ساری انکوائریز بالخصوص محکمہ تعلیم میں ہونے والی بدترین بدعنوانیوں کی انکوائریز کا نتیجہ سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کے علاوہ کچھ نہیں ہوا۔ اسی طرح حالیہ چیف سیکرٹری کے دورہ کے موقع پر اسکردو کی سڑکیں جو کھنڈر بن چکی ہے ہنگامی بنیادوں پر مٹی ڈال کر کھائیوں کو پر کرنے کی کوششوں کے علاوہ سرکاری دفاتر میں بھی میک اپ کا سلسلہ جاری ہے۔ اسکردو کی کئی مقامات پر ایسی بھی سڑکیں ہیں جہاں پر صرف سو فٹ کی سڑک پر کام گذشتہ تین سال سے آغاز ہوا ہے لیکن تاحال مکمل نہیں ہو سکا ہے۔ بلتستان میں بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی افسوسناک اور انتظامیہ کے منہ پر طمانچہ ہے ترقی اور خوشحالی کا دعویٰ کرنے والی حکومت پانچ سال پورے کرنے کے باوجو د بجلی کا مسئلہ بھی حل نہیں کر سکا۔ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اس بات کا نوٹس لے کہ بلتستان میں بجلی کی پیداوار اسکی ضرورت سے زیادہ ہونے کے باجود لوڈشیڈنگ کا نہ رکنے والا سلسلہ کیوں ہے۔

 

فدا حسین نے مذید کہا کہ بلتستان کے تمام سرکاری محکموں میں ہونے والی چور بھرتیوں بلخصوص محکمہ تعلیم میں جاری بدعنوانی کے خلاف اگر چیف سیکرٹری عملی اقدام اٹھائے تو جہاں سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا کر ریاست کو کمزور کرنے والوں کا رستہ رک جائے گا وہاں نئی نسل کے مستقبل کو بھی بچایا جا سکتا ہے۔ امید ہے کہ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اپنے دورہ اسکردو کے موقع پر بلتستان میں جاری آٹے کی بحران، بجلی کی بحران اور مختلف اداروں میں جاری بدعنوانیوں کے حل کے لیے عملی اقدام اٹھا کر جائیں گے اور یہ دورہ کسی ایک سیاسی پارٹی کی راہ ہموار کرنے کی بجائے عوامی دورہ ثابت ہوگا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree