مجلس وحدت کی جانب سےآغا علی رضوی نے بلتستان کی تحصیل روندو میں واٹر سپلائی پروجیکٹ کا افتتاح کر دیا

20 نومبر 2014

وحدت نیوز (روندو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کی جانب سے تحصیل روندو علاقہ طورمک میں واٹر سپلائی پروجیکٹ کی منصوبہ بندی کے بعد باقاعدہ کام کا آغاز ہوا۔ ایم ڈبلیوایم پاکستان کے فلاحی ادارہ خیرالعمل فاونڈیشن کے زیراہتمام شروع ہونے والے منصوبہ پر لاکھوں کی لاگت آئے گی اور اس منصوبہ سے طورمک کے پانچ سو سے زائد گھرانے کے لیے پینے کا صاف پانی مہیا ہوگا۔ واٹر سپلائی پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر روندو کے علماء کرام جن میں شیخ رضا بہشتی، علامہ سید احمد شاہ اور علامہ آغا اکبر شاہ کے علاوہ روندو کے عمائدین اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر مقامی علماء اور عوام نے سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے رہنما اور تمام مسئولین کا شکریہ کیا کہ انہوں نے روندو کی عوام کے اس دیرینہ مطالبے کو حل کیا اور عوام کی ایک بڑی تعداد کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے لاکھوں روپے کی لاگت پر مشتمل پروجیکٹ کا آغاز کیا۔ اس موقع علامہ آغا علی رضوی نے کہا کہ بلتستان کی محروم اور پسماندہ عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے مجلس وحدت مسلسل جدوجہد کرتی رہے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree