وحدت نیوز(بلتستان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے شعبہ فلاح و بہبود نے بلتستان میں موجود 375 مستحق یتیموں میں 20 لاکھ سے زائد رقوم تقسیم کیں۔ مالی طور پر کمزور اور مستحق یتیموں میں رقوم کی تقسیم کا مقصد ان کی کفالت کرنا، تعلیمی اور دیگر اخراجات کو پورا کرنا ہے۔ واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ فلاح و بہبود خیرالعمل فاونڈیشن نے پورے ملک میں مستحق طالب علموں کی کفالت کے سلسلے میں ایک پروجیکٹ کا آغاز کیا ہے جس کی شروعات بلتستان سے کی گئی ہے۔ اس پروجیکٹ کے ذریعے ہر تین ماہ بعد مالی معاونت کی جا رہی ہے۔ یہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ ابتک مجلس وحدت مسلمین پانچ مرتبہ یتیموں میں رقوم تقسیم کر چکی ہے۔