کوئٹہ کے شیعہ ہزارہ شہریوں کیلئے شناخت کارڑ اور پاسپورٹ بنانا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے ،عباس علی موسوی

11 ستمبر 2015

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں ڈویژنل سیکریٹری جنرل سید عباس علی نے کہا ہے کہ نادرا اسٹاف کے نارواسلوک کی وجہ سے عوام کیلئے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنانا جوئے شیرلانے کے مترادف ہوگیاہے ، خصوصا ً ہزارہ قوم کیلئے تو شناختی کارڈ بنانا یا پاسپورٹ بنانا درد سربنا ہوا ہے تمام تر کاغذی دستاویزات کے باوجود انہیں بارہا نادرا آفس کا چکر کاٹنا پڑتا ہے ، جو قابل مذمت ہے۔ نادرااورپاسپورٹ ملازمین قانونی کاروائیاں کو بالائے طاق رکھ کراپنے من مانیاں کررہے ہیں ۔ جبکہ یہ ملازمین عوام کے خدمات کے بدلے تنخواہیں و مہنگے سہولتیں لیتے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین شناختی کارڈ و پاسپورٹ کے حصول کو عوام کابنیادی حق سمجھتے ہوئے اس سلسلے میں نادرا ملازمین کے ناقابل برداشت روئے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے پرزور مطالبہ کرتاہے کہ عوام کیلئے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے حصول میں بے جارکاوٹوں کودور کرنے کیلئے فوری اقدامات کریں جس سے عوا م کو آسانی ہو۔جو بھی نادرا ملازمین عوام کیلئے بے جا مشکلات کھڑا کرتاہے ان کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ان کو قرار واقعی سزا دیں، جعلی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے بنانے میں خود نادرا کے ملازمین ملوث ہیں جو ریکارڈ پر موجود ہیں ،لیکن پھربھی ان سب کالے کرتوتوں کی سزا بے گناہ عوام کودی جارہی ہیں جو قابل افسوس ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree