پانی کی قلت سے بچاؤ کیلئے پانی کو احتیاط سے استعمال کرنا ہوگا، کونسلررجب علی

17 ستمبر 2015

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویڑن کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں ضلعی سیکریٹری روابط اور وارڈ نمبر 12 کے کونسلر کربلائی رجب علی نے کہا ہے کہ ہمیں پانی کا استعمال احتیاط سے کرنا چاہئے تاکہ کل کو ہمیں پانی کی قلت کا سامنا نہ کرنا پڑے. اہل محلہ کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہی بار ایسا ہوا ہے کہ ہمارے علاقے کے ٹیوب ویل خراب ہو گئے ہے اور واسا والے لوگوں کو پانی مہیا کرنے سے قاصر رہے ہیں. اس بات کی پیشن گوئی کوئی نہیں کر سکتا کہ ایسا آئیندہ بھی ہوگا کہ نہیں. مگر بحیثیت ایک ذمہ دار شہری ہمیں اس بات کا خیال رکھنا ہے کہ ہم پانی ضائع نا کریں، انہیں محفوظ کریں تاکہ اگر ٹیوب ویل ایک یا دو دن کیلئے خراب بھی ہوجائے تو ہمیں بے آبی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے لوگوں کو پانی کی اہمیت کا احساس دلاتے ہوئے کہا کہ پانی اللہ کی ایک نعمت ہے اور ہم سب کو اس لئے بھی اللہ کا شکر گزار ہونا چاہئے ۔ پاکستان میں کہی علاقے ایسے بھی ہے جہاں صاف پانی میسر نہیں اور انہیں پانی پینے کیلئے بھی پیسے دینے پڑتے ہیں یہ تو ہماری خوش نصیبی اور اللہ تعالیٰ کا لطف و کرم ہے کہ ہم خود اپنے علاقوں سے صاف پانی نکالتے ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ اب یہ ہمارے قوم کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ اللہ کے اس نعمت کا استعمال اچھے سلیقے سے کریں اور پانی کو ضائع ہونے سے بچائیں تاکہ ہمیں مستقبل میں پانی کی قلت کا سامنا نہ کرنا پڑے. بلوچستان میں پانی کا بحران زیادہ ہے جس پر قابو پانے کے لیے ڈیمز بنانے کی ضرورت ہے پانی کی اہمیت مسلمہ ہے قرآن پاک میں بھی پانی کے سلسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ پانی کے استعمال کے سلسلے میں احتیاط برتی جائے۔

اہل محلہ اور پرنٹ میڈیا کے توسط سے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ منگی ڈیم کی تعمیر پر پوری توجہ دے اور کوئٹہ کے اطراف میں چھوٹے بڑے ڈیمز تیار کیے جائے تاکہ زیر زمین پانی کی سطح جو سال بہ سال نیچے جا رہی ہے ، اس لیول آب کو اوپر لایا جاسکے ورنہ ڈیمز نہ ہونے کی وجہ سے بارش کا پانی ضائع ہوتا رہیگا اور عوام بھی اسی طرح مشکلات سے دوچار رہینگے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree