مجلس وحدت مسلمین کے کونسلرز کا نومنتخب میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ اور ڈپٹی میئریونس بلوچ سے بھرپور تعاون جاری رئیگا، آغارضا

28 جنوری 2015

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کےوفد نے صوبائی سیکریٹری امور سیاسیات اور رکن بلوچستان اسمبلی آغا سید محمد رضا کی قیادت میں پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ کا دورہ کیااور اتحادی جماعتوں کے متفقہ امیدوار ڈاکٹر کلیم اللہ اور یونس بلوچ کی کامیابی پر مبارک باد پیش کی، اس موقع پر آغا رضا نے گفتگو کرتے ہوئے  کہاہے کہ کوئٹہ کے ’’ میئر اور ڈپٹی میئر ‘‘ کے لیے اتفاق رائے سے تمام اتحادی جماعتوں کے متفقہ امیدوار ڈاکٹر کلیم اللہ اور یونس بلوچ کی کامیابی سے کوئٹہ شہر پر مثبت اثرات مرتب ہونگے ،جو اس وقت مختلف مسائل کا شکار ہے ۔ شہر کی ترقی اور امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی ، مجلس وحدت مسلمین ، نیشنل پارٹی ، مسلم لیگ (ن) اور آزاد ارکان کے اتحاد و اتفاق سے یہ کامیابی ملی ہے۔ کوئٹہ شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے یہ اتحادی جماعتیں مل کر کام کرینگے۔امید ہے کہ اس سلسلے میں کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ایک ایک کونسلرز سے مشاورت کی جائیگی۔اس مرتبہ کوئٹہ سے جو کونسلرز منتخب ہوئے ہیں وہ کوئٹہ کی ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنائینگے اور کوئٹہ کے مسائل حل کرلیے جائینگے۔ ہم ڈاکٹر کلیم اللہ کو میئر اور یونس بلوچ کو ڈپٹی میئر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ کوئٹہ کے عوام کے مسائل پر بھر پور توجہ دینگے اور اسے حل کرنے کی کوشش کرینگے۔ مجلس وحدت مسلمین کے کونسلرز کا نومنتخب میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ اور ڈپٹی میئریونس بلوچ سے بھرپور تعاون جاری رئیگا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree