ایم ڈبلیوایم استحکام پاکستان کیلئے تمام مکاتب کے درمیان وحدت کوواجب سمجھتی ہے، علامہ ہاشم موسوی

19 ستمبر 2015

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویڑن کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا ہے کہ ہماری جماعت اس وقت امن کی بقا ء کیلئے اتحاد بین المسلمین کو سب سے ضروری سمجھتی ہے. ہم نے کبھی بھی رنگ و نسل یا مذہب کے بنیاد پر تقسیم بندی نہیں کی بلکہ ہر رنگ و نسل اور ہر مذہب سے تعلق رکھنے والوں کی مدد کی ان کی خدمت کی اور ان کیلئے جتنا ممکن تھا کام کیا. بیان میں کہا گیا کہ مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ تمام مذاہب کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے اور اتحاد بین المسلمین کیلئے کام کیا ہے. اپنے اہل سنت بھائیوں کے ساتھ کہی بار ہم ایک ساتھ رہے ہیں چاہے عید میلاد النبی کی بات آئی ہو یا کہ ان کے ساتھ ایک ساتھ بیٹھ کر بات چیت کرنے کی ہم ہمیشہ ان کے ساتھ اتحاد میں پیش پیش رہے ہیں ہم نے اپنے بھائیوں کا ہمیشہ ساتھ دیا ہے. ان کے خوشی اور غم میں شریک رہے ہیں. ہمارے مرکزی قائدین نے ملکی سطح پر اہل سنت سے وابسطہ لوگوں کا ساتھ بھی دیا ہے اور ہماری جماعت انکے حمایت یافتہ بھی ہے اسکے باوجود چند شر پسند عناصر ہماری جماعت پر مذہب کے نام پر تقسیم کروانی والی جماعت کا الزام لگاتے ہیں جو کہ قابل حیرت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کہ اگر پچھلے چند سالوں پر نظر ثانی کی جائے تو ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کے اراکین اہل سنت سے وابسطہ لوگوں کے خوشیوں اور غموں میں ان کے ساتھ رہے ہیں عید ملاد النبی کے موقع پر ہر سال ہمارے بھائی ہمیں ان کی جانب سے منعقد ہونے والے بڑے اجتماع میں دعوت دیتے ہیں اور ہر بار ہمارے اراکین شرکت کرتے ہیں اس کے علاوہ ہم ان کے غموں میں بھی ان کے ساتھ رہے ہیں. بیان کہ آخر میں کہا گیا کہ عوام کو بھی چاہئے کہ وہ شر پسند عناصر کو پہچانے اور ان کے باتوں سے کسی کو اپنا دشمن نہ سمجھے اور ساتھ ہی ساتھ ہمارے اہل سنت بھائیوں سے بھی اچھا رویہ رکھے اور اتحاد بین المسلمین قائم کرنے میں اپنا حصہ ڈالے.



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree