شہید حسن نصراللہ نےامام حسینؑ کے نقش قدم پر چل کر اپنی جان قربان کی اور کسی ظالم کے سامنے اپنا سر نہ جھکایا، مولانا ذوالفقار سعیدی

24 فروری 2025

وحدت نیوز(بولان) مجلس علمائے مکتب اہلبیت صوبہ بلوچستان اور  مجلس وحدت مسلمین ضلع بولان کی طرف سے قائدمقاومت علامہ شہید سید حسن نصراللہ سے تجدید عہد کے لئے آج نماز مغربین کےبعد مرکزی امام بارگاہ ڈھاڈر میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔مجلس عزاسےخطاب کرتے ہوئے مجلس علمائے مکتب اہلبیت صوبہ بلوچستان کےجنرل سیکریٹری علامہ ذوالفقارعلی سعیدی نے قائد مقاومت کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نےکہاکہ شہید حسن نصراللہ ساری زندگی امام حسین ع   کے نقش قدم پرچلتے رہے  اور امام کی طرح انہوں نے اپنی جان قربان کی اور کسی ظالم کے سامنے اپنا سر نہ جھکایا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree