اسمبلی فلور سمیت ہرفورم پرعوام کی نمائندگی کا حق ادا کیا، سیدمحمدرضا

17 جولائی 2018

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء سیدمحمدرضا نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم نے پارلیمنٹ سمیت ہرفورم پرقوم کی بہتر رہنمائی کا حق ادا کیا ہے جس طرح گزشتہ دور میں حلقہ کے عوام کے لئے ترقیاتی سکیموں کے اجراء شہداء کیلئے رہائشی سکیم ہونہار اور مستحق طلبہ وطالبات کوسکالرشپس کی فراہمی کھیلوں کے میدانوں کی تعمیر اور نوجوان کھلاڑیوں کی سرپرستی کیلئے اعلیٰ سطحی اقدامات اٹھائے گئے اس کے نہ صرف علاقے کے عوام بلکہ دیگر لوگ بھی معترف ہیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے قندھاری برادران کی جانب سے گلستان ٹائون میں کارنر میٹنگ کی دعوت کیلئے آئے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

 انہوں نے کہا کہ حلقہ کے عوام کی بلاامتیاز خدمت ہمارا طرہ امتیاز ہے عوام کی فلاح وبہبود اور خدمت پرکسی طوربھی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا اللہ تعالیٰ نے چاہا تو حلقے کے عوام کے تعاون سے حلقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تسلسل جاری رکھیں گے انہوں نے مزید کہا کہ ایم ڈبلیو ایم حلقہ کے عوام کے مسائل کابخوبی ادراک رکھتی ہے اور قوم کو درپیش نامساعد حالات میں بچوں کو تعلیم کی فراہمی کیلئے بہتر اداروں کا قیام طبی سہولیات کی فراہمی اور حلقے کے عوام کاتحفظ اہم چیلنج ہے جسے ہرصورت پوراکیاجائے گا اس موقع پر قندھاری برادران کی جانب سے حاجی عصمت اللہ حاجی غلام حضرت حاجی محمدحسین حاجی اسماعیل حاجی زلمئی سمیت وفد میں شامل دیگر افراد نے آغا رضا کو ہرممکن تعاون کایقین دلاتے غیر مشروط طور پر بھر پور حمایت کا اعلان کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree