پاکستان کو شام بنانے کی ہر سازش ناکام بنا دیں گے،داعش کو ہماری سرحدوں پر منتقل کیا گیا ہے، علامہ ہاشم موسوی

14 مئی 2018

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ ڈویژن کے زیر اہتمام امریکہ مردہ باد ریلی نکالی گئی جسمیں محب وطن ہزارہ قوم کے مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنماعلامہ ہاشم موسوی نے کہا کہ شام و عراق سے شکست کے بعد امریکہ اپنے قیمتی سرمائے داعش کو پاکستان کے بارڈروں پر منتقل کر رہا ہے  دوسری طرف این جی اوز سپورٹڈ  احتجاجات شروع کیا گیا ہے جسکے مطالبات واضح نہیں جس سے یہی لگتا ہے کہ ملک میں انارکی پھیلا کر داعش کا راستہ ہموار کرنے کی کو ششیں کی جا رہی ہیں جیسا کہ شام میں بھی یہی ہوا تھا۔

انہوںنے کہاکہ گزشتہ چالیس سالہ امپورٹڈ پالیسیوں کی آڑ میں اداروں کے خلاف نفرت آمیز تقاریر اور نعرے اسوقت لگائے جا رہے ہیں جب اداروں نے امریکہ کے ڈومور کے حکم کو مسترد کرتے ہوئے نومور کہنے کی جرات کی، یہ نفرت آمیز نعرے اسوقت کیوں نہیں لگائے گئے ادارے ڈومور پالیسی پر عمل پیرا تھے۔ اسوقت سب نے خاموشی اختیار کی ہوئی تھی جب ہم ظالمانہ امپورٹڈ پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھا رہے تھے  اور اب جبکہ فنڈذ کے بدلے امریکی پالیسیاں امپورٹ کرنا بند ہو رہی ہیں اور ادارے اور سیاسی قیادت آزاد خارجہ و داخلہ پالیسیوں کی قدم بڑھا رہے ہیں دوسری طرف سی پیک منصوبہ کامیابی کی طرف بڑھ رہی ہے ایسے وقت میں ملک میں انارکی پھیلانا، عوام اور اداروں کو ایک دوسرے کے مدمقابل کھڑا کرنا وطن عزیز اور عوام کے مفاد میں نہیں ہیں  امریکہ اور امریکن لابی اداروں کو نو مور کی گستاخی کی سزا دینا چاہتی ہیں۔ عوام کو بیدار رہنے کی ضرورت ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سمیت پورے خطے میں دہشت گردی اصل میں امریکی غلامی کا نتیجہ تھا او نجات کا واحد راستہ بھی امریکن بلاک سے نکلنا، امداد کے بدلے امریکہ سے پالیسی امپورٹ نہ کرنا اور آزاد خارجہ پالیسی بنانا ہی ہے۔ اسوقت امریکن لابی اور انکے ہاتھوں کچھ فریب خوردہ جذباتی افراد امریکہ کے خلاف عوامی نفرت اور جذبات کے رخ کو اپنے آدھے سچ پر مشتمل بے جا نعروں، تقریروں اور تحریروں کے ذریعے دوسری طرف موڑنے کی کوشش کر رہے ہیں کیا ایسے افراد خود شاہ سے شاہ کے وفادار نہیں امریکہ خود خطے میں اپنے ناپاک دہشت گردانہ عزائم کا اعتراف کر چکا ہے لیکن انکے مزدور انہیں بری الذمہ قرار دینے کی خاطر اداروں کے خلاف نفرت پھیلانے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے تمام محب وطن عوام پر زور دیا کہ متحد ہوکر اداروں کو مجبور کریں کہ وہ امریکی غلامی کو مسترد کرتے ہوئے امریکن بلاک سے مکمل طور پر علحیدہ ہو جائے اور وطن عزیز کو دہشت گردی سے نجات دلائیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree