تاریخ گواہ ہے امریکا نے مقاصدپورے ہونے پر اپنے دوستوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، علامہ وحید کاظمی

09 جنوری 2020

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ وحید کاظمی نے کہا ہے کہ مغربی استعمار اور استکباری طاقتوں نے عالم اسلام کے خلاف پوری قوت سے میدان میں اترنے کا تہیہ کر لیا ہے۔ عالم کُفر کے مقابلے میں عالم اسلام کو یکجا ہونا ہو گا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکہ نے قاسم سلیمانی کو محض ایران سے مخاصمت کی بنیاد پر شہید نہیں کیا بلکہ اس کی نظر  نٖڈر مجاہد اور اسلام کے اس سپاہی پر تھی جو عالمی دہشت گرد تنظیموں داعش و القاعدہ کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ تھا۔ اس وقت یہود و نصاریٰ کا واحد ہدف امت مسلمہ کو ذلت و رسوائی کا شکار کرنا ہے۔ عالم اسلام باہمی اتحاد و اخوت کے ہتھیار سے ان صیہونی و نصرانی ناپاک ارادوں کو خاک میں ملا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام کی سربلندی کے لیے ہمیں مسلکی حدبندیوں سے نکل کر باہم متحد ہونا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ساری دنیا کے مسلمانوں کے نزدیک خدائے بزرگ و برتر ہی کائنات کی سب سے بڑی طاقت ہے جبکہ امریکہ شیطان خود کو سب سے بڑی سپر پاور سمجھتا ہے۔ اس کی رعونت کو مٹی میں صرف وہی قوم ملا سکتی ہے جس کا توحید پر مضبوط ایمان ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان ممالک کو امریکی بلاک سے قطع تعلقی کا اعلان کرتے ہوئے عالم اسلام کو مضبوط کرنا ہو گا تاکہ سارے عالم میں خدا کے سچے دین کا جھنڈا بلند ہو۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکہ کی ممکنہ جنگ میں پاکستان کو جرات مندانہ موقف اپنانا ہوگا۔ تاریخ شاہد ہے کہ امریکہ کی دوستی اس کے ذاتی مفاد تک محدود رہتی ہے۔ یہ بات ڈھکی چھپی نہیں کہ امریکہ نے مقاصد پورے ہونے کے بعد اپنے دوست ممالک کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہچانے سے کبھی گریز نہیں کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree