ایم ڈبلیوایم اوردیگر شیعہ تنظیمات کی قاسم سلیمانی کی شہادت پر امریکا کے خلاف ڈی آئی خان میں مشترکہ احتجاجی ریلی

10 جنوری 2020

وحدت نیوز(ڈی آئی خان) امریکی حملے کے نتیجے میں سردار لشکر اسلام حاج قاسم سلیمانی اور ان کے رفقاءکی شہادت پر شیطان بزرگ کے خلاف پاکستان کے دیگر شہروں کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی نماز جمعہ کے بعد شہریوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کئے گئے، جن میں امریکہ، اسرائیل اور ان کے جنگی اتحادیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اور ان تمام ممالک کو عالم اسلام کا حقیقی ترجمان قرار دیا گیا کہ جو عالمی دہشتگرد امریکہ کے خلاف خم ٹھونک کر میدان میں موجود ہیں۔

 ڈیرہ اسماعیل خان میں مجلس وحدت مسلمین،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، شیعہ علماء کونسل کی جانب سے مشترکہ طور پر احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ احتجاجی ریلی نماز جمعہ کے بعد مسجد و امام بارگاہ امام زمان (ع) کوٹلی امام حسین (ع) سے برآمد ہوئی۔ ریلی میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے عالم اسلام کے عظیم سپہ سالار سردار قاسم سلیمانی اور ان کے رفقاء کو خراج عقیدت پیش کیا اور انہیں عصر حاضر میں نمانہ عمل قرار دیا گیا۔

 احتجاجی ریلی سرکلر روڈ پہ پہنچ کر احتجاجی مظاہرے میں تبدیل ہو گئی۔ جس کی وجہ سے دونوں اطراف میں ٹریفک کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ مقررین نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید سردار قاسم سلیمانی پہ امریکی حملہ تمام تر عالمی، جنگی قوانین و ضوابط کی کھلی خلاف ورزی ہے، اقوام عالم کو امریکی جارحیت کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینا چاہیئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree