وحدت نیوز(پشاور) علامہ سید وحید عباس کاظمی مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے نئے سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے ہیں۔ اس سلسلے میں ایم ڈبلیو ایم کی صوبائی شوری کا دو روزہ اجلاس بنعوان جانثاران امام عصر عج کنونشن جامعہ شہید عارف حسین الحسینی رح میں منعقد ہوا۔
اجلاس کے دوسرے روز انٹرا پارٹی الیکشن ہوئے، اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری مالیات علامہ محمد اقبال بہشتی، مرکزی سیکرٹری تربیت ڈاکٹر علامہ یونس حیدری، مرکزی معاون سیکرٹری تنظیم سازی برادر آصف رضا ایڈووکیٹ، مرکزی کوآرڈینیٹر سید عدیل عباس زیدی اور مرکزی معاون مسئول دفتر برادر ارشاد حسین بنگش نے شرکت کی۔ جبکہ صوبائی کابینہ کے اراکین سمیت تمام اضلاع سے تنظیمی مسئولین کی نمائندگی تھی۔
اس موقع پر صوبائی شوری نے علامہ سید وحید عباس کاظمی کو بھاری اکثریت سے نیا صوبائی میر کاررواں (سیکرٹری جنرل) منتخب کرلیا۔ اس موقع پر علامہ اقبال بہشتی نے نومنتخب سیکرٹری جنرل سے حلف لیا۔