علامہ سبطین الحسینی کا وفد کے ہمراہ اورکزئی ایجنسی کا دورہ

08 فروری 2014

وحدت نیوز(کوہاٹ)ّ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے الیکشن کے بعد باقاعدہ طور پر تنظیمی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے، نومنتخب صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین حسین الحسینی نے 12 جنوری 2014ء کو جامعہ شہید علامہ عارف الحسینی میں اپنے انتخاب کے بعد اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں مخصوص حالات کے باوجود ملت کی خلوص دل کیساتھ خدمت کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کو یہاں بھی ایک فعال ترین تنظیم کے طور پر متعارف کرانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ اسی جذبہ کے تحت انہوں نے تنظیمی دورہ جات کا آغاز کیا، اور پہلے مرحلہ میں کوہاٹ، ہنگو اور اورکزئی ایجنسی کا دورہ کیا، اس موقع پر علامہ مصطفیٰ بہشتی، علامہ سید زاہد علی اور صوبائی آفس مسئول ارشاد حسین بنگش بھی ان کے ہمراہ تھے۔

 

اپنے چار روزہ دورے کے دوران وفد سب سے اورکزئی کے علاقہ حسین آباد گیا، جہاں مقامی عمائدین کی جانب سے ایک نشست کا اہتمام کیا گیا، جہاں بڑی تعداد میں موجود لوگوں کو مجلس وحدت مسلمین کے اغراض و مقاصد، اہداف اور ملک بھر میں تنظیم کی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا گیا، نشست میں مقامی عمائدین، اہم شخصیات اور عوام نے ایم ڈبلیو ایم کا خیرمقدم کرتے ہوئے اپنی جانب سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ بعدازاں وفد نے اورکزئی ایجنسی کے علاقہ کوریز کا دورہ کیا، جہاں مقامی افراد نے وفد کا بھرپور استقبال کیا، جہاں علامہ سبطین حسینی اور علامہ مصطفیٰ بہشتی نے اجتماع سے خطاب کیا۔ اس موقع پر مقامی عمائدین نے ایم ڈبلیو ایم کے وفد کا شکریہ ادا کیا، اور اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج سرزمین کوریز پر شہید علامہ عارف الحسینی کی یاد تازہ ہو گئی، ہم مجلس وحدت مسلمین کو مضبوط بنانے کیلئے ہر قربانی پیش کریں گے۔

 

اس موقع پر بنوں دھماکہ میں شہید ہونے والے فوجی جوان شعیب حسین کے ایصال ثواب کیلئے مجلس عزاء کا اہتمام کیا گیا، جس سے علامہ سبطین حسینی نے خطاب کیا۔ وفد بعدازاں شہید شعیب حسین کے گھر حاضر ہوا، جہاں شہید کے والد گرامی سمیت دیگر لواحقین سے ملاقات کی اور شہید کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے مسئولین نے اورکزئی ایجنسی سے ہنگو کی طرف سفر کیا، اور وہاں سب سے پہلے شیعہ علماء کونسل ضلع ہنگو کے رہنماء علامہ منصف علی اور علامہ اصحاب علی کے والد مرحوم کی تعزیت کیلئے ان سے ملاقات کی۔ اس کے بعد وفد استرزئی گیا، جہاں شیعہ علماء کونسل ضلع ہنگو کے رہنماء علامہ حمید امامی، علامہ نبی حسین اور سیاسی شخصیت حاجی اسماعیل سے ملاقات کی۔

 

مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں نے پھر لدی خیل کا رخ کیا، جہاں علامہ سید نور آغا اور علامہ جبار سے ملاقات کی، اور ہنگو میں تنظیم کو فعال بنانے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔ علاوہ ازیں وفد نے ہنگو کی معروف دینی درس گاہ جامعہ العسکریہ کا دورہ کیا، جہاں علامہ عامر شمسی سے ملاقات کی۔ جس کے بعد رئیسان میں علامہ باقر حسین اور تحریک جعفریہ کے سابق سینئر رہنماء سعید حسین جبکہ پاس کلے میں علامہ ارشاد علی اور انشاد علی سے ملاقاتیں کیں۔ وفد نے ضلع کوہاٹ کے علاقہ ہادی زئی کا بھی دورہ کیا، جہاں بزرگ عالم دین علامہ اعوان علی شاہ، وحدت کونسل کے رہنماء علامہ سیدین اور علامہ میر حسن کیساتھ تنظیمی امور کے حوالے سے نشستیں کیں، اور باہمی تعاون کو فروغ دیتے ہوئے ملت تشیع کی خدمت کرنے پر بات چیت ہوئی۔

 

وفد نے اپنے اس دورے کے دوران علی زئی میں اسوہ پبلک اسکول کے مدرس علامہ سجاد حسین، اسکول کے سٹاف اور بچوں سے ملاقات کی، اس موقع پر علامہ سید سبطین الحسینی نے اسکول کے بچوں سے خطاب کیا، بعدازاں علامہ قیصر عباس سے کوہاٹ کے علاقہ شیرکوٹ میں ملاقات کی گئی، پھر وفد نے کوہاٹ ہی کے علاقہ چکر کوٹ کا دورہ کیا، جس کے بعد وفد نے علامہ سید مجتبیٰ حسین الحسینی سمیت مختلف شیعہ عمائدین اور شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور تنظیمی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے وفد کے اورکزئی ایجنسی، ضلع ہنگو اور کوہاٹ کے چار روزہ دورہ کو مقامی افراد، علمائے کرام اور عمائدین کی جانب سے سراہا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree