وحدت نیوز(پشاور) پاک ہوٹل دھماکے، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے صوبائی صدرکے اصغر علی قتل اور طالبان سے مذاکرات کے خلاف شیعہ تنظیموں کے جانب سے جامعہ مسجد کوچہ رسالدار سے قصہ خوانی تک ریلی نکالی گئی جس میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔ ریلی مجلس وحدت مسلمین ، ٹی این ایف جے ، امامیہ رابطہ کونسل ، امامیہ جرگہ کے زیر اہتمام بعد از نماز جمعہ شروع ہوئی جو جامعہ مسجد کوچہ رسالدار سے نکل کر پاک ہوٹل دھماکے کی جگہ سے ہوتے ہوئے قصہ خوانی بازار پہنچی ، جہاں حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی ۔ مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینر اٹھائے تھے جس پر دہشت گردی کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ارشاد خلیلی نے کہا۔ کہ ملک میں انارکی صورتحال ہے ہر طرف لاشیں ہی لاشیں گر رہی ہیں ۔ مگر صوبائی گورنمٹ کے طرف سے ایسے محسوس ہورہا ہے کہ صوبہ میں بہت امن ہے۔مذاکرات کے حمایت کرنے والے بتائے کہ ہمارے بے گناہ خون گرانے کا حساب کون دے گا۔ تحریک انصاف کے حکومت کو شرم کی مقام ہے کہ ایک ہی دن میں اصغر علی جیو کو شہید کیا جاتا ہے جیسے ہی اس کی نمازے جنازہ ہوتی ہے اس دوران ولی اللہ پر قاتلانہ حملہ ہوتا ہے۔ جب اس کو ہسپتال شفٹ کیا جاتا ہے وہ ایمرجنسی میں ہی تھا کہ اس دوران پاک ہوٹل میں دھماکہ ہوتا ہے ۔ ہم ان واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کا سد باب نکالاجائے ورنہ صوبے میں تحریک انصاف کی حکومت نہیں رہی گی۔ ریلی سے خطاب مظفر علی اخونذادہ اور حیدر بھائی نے بھی جنہوں نے پاک ہوٹل دھماکے کی اور اصغر علی جیو کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کی۔ ریلی کی سیکورٹی وحدت اسکاوٹس اور حسینی اسکاوٹس نے سر انجام دئے۔