کے الیکٹرک کے ذمہ داران پر 1200 سے زائد بے گناہ افراد کے قتل کا مقدمہ درج کیا جائے، سید رضا امام نقوی

01 جولائی 2015

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید رضا امام نقوی نے کہا ہے کہ کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث بڑی تعداد میں افراد کی اموات کی ذمہ دار کے الیکٹرک ہے، کے الیٹرک کے خلاف بجلی کی بندش کے بعد ملک میں انارکی پیدا کرنے کی سازش کے جرم میں بغاوت کا مقدمہ قائم کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں کیا۔ سید رضا امام نقوی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت نے ہمیشہ عوام کی مظلومیت کی آواز کو بلند کیا اور کراچی کی عوام کی آواز بن کر ظالم حکمرانوں سے اپنی عوام کے حقوق کی جنگ لڑیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اور وفاقی حکومت کی غفلت نے بھی عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے، بجلی کے بحران کے ثابت کردیا ہے کہ حکمران کسی بھی صورت حکومت کے اہل نہیں لہٰذا ان کے خاتمے کی تحریک کا آغاز کیا جائے۔ ایم ڈبلیو ایم کراچی کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے مطالبہ کیا کہ کے الیکٹرک کی انتظامیہ کے اہم افراد کے ناموں کو ای سی ایل میں ڈالا جائے تاکہ وہ ملک سے فرار کرنے میں کامیاب نہ ہوں اور ان کو گرفتار کرکے ان 1200 سے زائد افراد کے قتل کا مقدمہ چلایا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree