مجلس وحدت مسلمین کی دعوت پرکمشنرکراچی شعیب صدیقی کادورہ جعفرطیارسوسائٹی

01 جولائی 2015

وحدت نیوز (کراچی) کمشنرکراچی ڈویژن شعیب احمد صدیقی نے مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی دعوت پرجعفرطیار سوسائٹی کا ہنگامی دورہ کیا، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے سیکریٹری جنرل اور فوکل پرسن  احسن عباس رضوی ، ایم ڈبلیوایم کے دیگر رہنما ثمر عباس ،آصف نقوی، اسدزیدی، عارف زیدی ودیگر موجود تھے، رہنماوں نے کمشنر کراچی کو جعفرطیا رسوسائٹی کو درپیش صفائی ستہرائی اور سیوریج کے ناقص انتظامات کے حوالے سے آگاہ کیا،احسن عباس کا کہنا تھاجعفرطیار سوسائٹی سمیت ملیر کی مختلف آبادیاں گٹرکے گندے بدبو دار پانی میں گھری ہوئی ہیں ، ماہ مبارک رمضان میں نمازی حضرات کو سیوریج کے گندے پانی کے سبب مساجد آنے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، انہوں نے کہا کہ ایام شہادت حضرت علی ؑنزدیک ہیں گلی گلی مجالس و جلوس کا انعقاد ہوگا لیکن صفائی ستہرائی کے انتظامات بلکل ناقص ہیں ،گلی گلی کوچہ کوچہ سیوریج کا گندا پانی کھڑا ہے، واٹر بورڈ انتظامیہ اہلیان جعفرطیار کو پاکستان کا شہری ہی تسلیم نہیں کرتی،پچاس ہزار سے زائد نفوس پر مشتمل آبادی کے سیوریج کے پانی کی نکاسی کیلئےتین ماہ میں ایک بار واٹر بورڈ انتطامیہ سیکشن وراڈنگ مشین کا ایک پیئرپھیج کراحسان جتاتی ہے۔

احسن عباس کا مزید کہنا تھا کہ  شیش محل تا ملیر پندرہ کھڑےسیوریج کے گندے پانی کے باعث مقامی تاجر کاروبار بند کرکے جانے پر مجبور ہوگئے لیکن اہلیان جعفرطیار اپنے گھر بار چھوڑ کر نہیں جائیں بلکہ سڑکوں پر نکلیں گے اور اپنا جائز حق چھین کر لیں گے،احسن عباس نے ملیر میں بجلی کی غیر منصافہ لوڈشیڈنگ پر بھی تشویش کا اظہار کیااور کہا کہ سترفیصدبلنگ کے باوجودملیر اور جعفرطیار کے عوام پرساڑھے سات گھنٹے کی شیڈول اور دو گھنٹے کی بغیر شیڈول لوڈشیڈنگ کی صورت میں  کے الیکٹرک کاظلم جاری ہے ، جس پر کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے متعلقہ حکام پر سخت برہمی کا اظہار کیا، انہوں نے کے الیکٹرک ،واٹر بورڈ، ڈی ایم سی اور کےایم سی کے متعلقہ حکام کوہدایات جاری کیں کے اہل علاقہ کو درپیش مشکلات کیلئے فوری وموثراقدامات کیئے جائیں اور سیوریج کے پانی کی نکاسی کا مستقل حل تلاش کرکے کام کا آغا زکیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree