وحدت نیوز (نوشہروفیروز) شیعہ ٹارگٹ کلنگ، قاتلوں کی عدم گرفتاری اور بے بنیاد جھوٹے مقدمات کے اندراج کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع نوشہرو فیروز کے جانب سے قدم گاہ سے حبیب چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ضلعی سیکریٹری جنرل اعجاز ممنائی نے کی .اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت دہشتگردوں کی سرپرستی کرتے ہوئے ان کو گرفتار کرنے کے بجا ئےپرامن احتجاج کرنے والے مومنین پر جھوٹے مقدمے داخل کر رہی ہے جس کی تازہ مثال شکارپور بدین اور سکھر کے مومنین شامل ہیں اس پوری سازش میں آئی جی سندھ کا کردار نہایت مشکوک ہے جسکو سندھ کے وزیر اعلی قائم علی شاہ کی حمایت حاصل ہے، جس کی ناہلی کی وجہ سے آج پورا سندھ بدامنی اور دہشتگردی کی لپیٹ میں آ گیا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر آئی جی سندھ کو فوری نہ ہٹایا گیا تو ان کے خلاف مہم کا آغاز کرینگے۔