وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کی کابینہ کا اہم اجلاس صوبائی سیکرٹریٹ حیدرآباد میں علامہ مختار امامی کی سربراہی میں منعقد ہوا ، اجلاس میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل عالم کربلائی،سیکرٹری تنظم سازی مولانا نشان حیدر ساجدی،سیکرٹری اطلاعات آصف صفوی ،سیکرٹری فنانس حیدر زیدی سیکرٹری فلاح و بہبود امتیاز بخاری اور آفس سیکرٹری ناصر حسینی نے شرکت کی ،کابینہ کے اس اہم اجلاس میں سندھ بھر میں برھتی ہوئی شیعہ ٹارگٹ کلنگ سمیت اہم نکات پر غور کیا گیا، اس موقع پر علامہ مختار امامی نے خطاب کرتے ہوئے کہا سندھ حکومت سندھ بھر میں بڑھتی ہوئی شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لے نہیں تو مجبوراً ہم سندھ بھر میں گو پی پی پی گو مہم چلائیں گئے ،سندھ حکومت شہید مولانا شفقت عباس مطہری کے قاتلوں کو فلفور گرفتار کرے اور بے گناہ شیعہ افراد پر جھوٹی ایف آئی آر ختم کی جائیں ،ان کا مذید کہنا تھا سندھ حکومت کی جانب سے ابھی تک علامہ شفقت عباس مطہری کے قاتلوں کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی جبکہ انتظامیہ شہادت کے خلاف احتجاج کرنے والے پر امن مظاہرین کے خلاف ہی مقدمات بنا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر پیپلز پارٹی کی حکومت نے یہ روش جاری رکھی تو سندھ حکومت کے خلاف صوبے بھر میں بھرپور احتجاجی تحریک چلائیں گے۔