عالمی سامراج امریکہ اور بوڑھے استعمار برطانیہ نے اسرائیلی جرائم کی سر پرستی کرکے سنگین جرم کا ارتکاب کیا ہے ،علامہ مقصودڈومکی

18 مئی 2015
عالمی سامراج امریکہ اور بوڑھے استعمار برطانیہ نے اسرائیلی جرائم کی سر پرستی کرکے سنگین جرم کا ارتکاب کیا ہے ،علامہ مقصودڈومکی

وحدت نیوز(خیرپور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی معاون سیکریٹری سیاسیات علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع خیر پور میرس کا دورہ کیا ،اس موقعہ پر انہوں نے کنب سٹی اور پیر وسان میں منعقد ہ مجالس عزا اور عوامی اجتماعات سے خطاب کیا ،انہوں نے پیر وسان پریس کلب میں ضلعی سیکریٹری جنرل منور علی جعفری کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین آئندہ بلدیاتی الیکشن میں بھر پور حصہ لے گی، بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں 30 مئی کو حیدرآباداور31 مئی کو کراچی اور سکھر میں مشاورتی اجلاس منعقد کیے جارہے ہیں جن میں MWMکے تنظیمی ذمہ داران کے علاوہ علماء کرام اور مختلف شخصیات شریک ہونگے ۔

انہوں نے کہا کہ نظام ولایت کے ماننے والے طاغوتی نظاموں کو چھوڑ کر نظام ولایت فقیہ کے محور پر جمع ہوجائیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے پانچ کروڑشیعہ، پاک وطن کی سر بلندی اور سالمیت کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے ۔ اور پاک وطن کو دھشت گردی اور مسائل سے نکالنے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔

۱۶ مئی یوم مردہ باد امریکہ و اسرائیل کے موقعہ پر انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا وجود عالم انسانیت کے لئے خطرہ ہے ،عالمی سامراج امریکہ اور بوڑھے استعمار برطانیہ نے اسرائیلی جرائم کی سر پرستی کرکے سنگین جرم کا ارتکاب کیا ہے ،دنیا بھر کے حریت پسند عوام جلد ہی سر زمین فلسطین اور قبلہ اول بیت المقدس کی ، اسرائیلی غاصبانہ قبضے سے آزادی ، اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree